اتوار  ،01 مارچ  ،2026ء   |   روزانہ کی حدیث
امام موسیٰ کاظم (ع): جس نے خدا کی ثناء اور رسول خدا(ص) پر درود سے سے قبل دعا کی وہ اس شخص کی مانند ہے جو وتر (ڈوری یا زہ) کے بغیر کمان کھینچ لے۔ ( تحف‌العقول ، ص‌ 425)
Image

شخصیات

شخصیات

شخصیت کا نام:
قائداعظم محمدعلی جناح
والد کا نام:
پونجا جناح
تاریخ پیدائش:
1876-12-25
تاریخ وفات / شہادت:
1948-09-11
شخصیت کا تعارف:

محمد علی جناح (1876۔1948 ء) قائد اعظم کے لقب سے معروف، بر صغیر کے نامور وکیل اور سیاست دان تھے جن کی قیادت میں پاکستان نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی۔ اسی بنا پر آپ کو بانی پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔ قیام پاکستان کے بعد آپ کو بابائے قوم کا لقب بھی دیا گیا۔ ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882ء میں کیا۔ 1893ء میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہو گئے۔ 1896ء میں بیرسٹری کا امتحان پاس کرکے وطن واپس آ گئے۔ 1897ء میں ممبئی میں وکالت کا آغاز کیا اور سن 1900ء میں ممبئی میں پریذیڈنسی مجسٹریٹ مقرر ہوئے۔ سن 1906ء سے آپ نے سیاست میں قدم رکھا اور اپنی سیاست کے ابتدائی ادوار میں آپ نے ہندو مسلم اتحاد کے لئے کام کیا۔ 1916ء میں آل انڈیا مسلم لیگ اور آل انڈیا کانگریس کے مابین ہونے والے میثاق لکھنؤ کو مرتب کرنے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ کانگریس سے اختلافات کی وجہ سے آپ نے کانگریس پارٹی چھوڑ دی اور مسلم لیگ کی قیادت میں شامل ہو گئے اور مسلمانوں کے تحفظ کی خاطر مشہور چودہ نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ 1913ء سے پاکستان کی آزادی 14 اگست 1947ء تک آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ رہے۔ سن 1940ء کو مسلم لیگ نے آپ کی قیادت میں قرارداد پاکستان منظور کی جس کا مقصد نئی مملکت کے قیام کا مطالبہ تھا۔ 1946 کے انتخابات میں مسلم لیگ نے مسلمانوں کی بیشتر نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ آخر کار برطانیہ کو مسلم لیگ کے مطالبہ پر راضی ہونا پڑا اور ایک علیحدہ مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ یوں آپ کی بے باک قیادت اور انتھک جدوجہد سے 14 اگست 1947ء کو پاکستان معرض و جود میں آیا۔ قیام پاکستان کے بعد آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے اور 11 ستمبر 1948ء کو کراچی میں انتقال ہوا اور 12 ستمبر 1948ء کو کراچی میں تدفین ہوئی۔