آئی ایس او پاکستان کے وجود میں آنے کا اصلی ہدف و مقصد نوجوانوں کی تربیت ہے جو کہ اس کے نصب العین سے واضح ہے۔آئی ایس او پاکستان نے یہ ضرورت محسوس کی کہ نوجوانوں کی تربیت کرنے کےلئے ایک تربیتی ادارے کو تشکیل دیا جائے۔
اس ہدف کے پیش نظر 2009ء -2010ء سیشن کےآخر میں تمام ادارہ جات (مجلس نظارت، مجلس عاملہ، مرکزی مجلس عمومی) نے ایک تربیتی ادارے کی منظوری دے دی۔ اس ادارے کا نام المہدی (عج)ادارہ تربیت رکھا گیا۔
قرآن مجیداور سیر ت محمد (ص)و آل محمد علیہم السلام کی حقیقی تعبیر جو کہ خطِ امام خمینیؒ سے موسوم ہے کی روشنی میں امامیہ طلباء کی تربیت کرنا تاکہ وہ معاشرے میں اپنے بابصیرت کردار کے ذریعے امام زمانہ ؑکے ظہور کی عالمی انقلابی نہضت کا ہراول دستہ ثابت ہوسکیں۔