بدھ  ،20 مئی  ،2026ء   |   روزانہ کی حدیث
’’جو شخص اپنے برادر مؤمن پر تہمت و بہتان لگائے وہ اہل دوزخ ہوگا۔‘‘(امام جعفر صادق علیہ السلام) ( ( بحارالا نوار: ج 75، ص 260، ح 58))
Image

شخصیات

شخصیات

شخصیت کا نام:
آیت اللہ تقی بہجتؒ
والد کا نام:
محمود کربلائی
تاریخ پیدائش:
1916-08-24
تاریخ وفات / شہادت:
2009-05-17
شخصیت کا تعارف:

مختصر سوانح حیات
حضرت آیت اللہ محمد تقی بہجت ۱۳۳۴ ھ (یا ۱۳۳۲ ھ) میں فومن کے ایک مذہبی خانوادہ میں پیدا ہوئے۔ بعد میں جس گھر میں ان کی پیدائش ہوئی تھی اس کو انہوں نے ایک دینی مدرسہ میں تبدیل کر دیا۔ ۱۶ ماہ کی عمر ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا تو ان کے والد نے ان کی تربیت کی۔ ان کے والد محمود کربلائی فومن کے علاقہ کے مخصوص بسکٹ بنانے کے ذریعہ کسب معاش کرتے تھے۔

آیت اللہ محمد تقی بہجت حوزہ علمیہ قم کے مراجع تقلید میں سے تھے۔ ایران میں ان کی زیادہ شہرت ان کے عرفان، زہد اور تقوی کی وجہ سے تھی۔ آیت اللہ بہجت کی نماز جماعت، ان کے عرفانی احوال، نماز میں گریہ، عوام میں مشہور تھا۔ شہر قم میں ان کی وفات ہوئی اور حرم حضرت معصومہ (ع) میں مدفون ہیں۔

عراق کی طرف ہجرت

ٓآیت اللہ بہجت نے فومن میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ۱۳۴۸ ھ میں اعلی حوزوی تعلیم کے لئے عراق کے حوزات علمیہ کا سفر کیا اور ابتداء میں انہوں نے شہر کربلا میں سکونت اختیار کی۔ کربلا میں ۴ سال قیام کرنے کے بعد وہ نجف چلے گئے اور حوزہ کے دروس سطح کے اختتامی دروس کو وہاں کے علماء خاص طور پر آیت اللہ حاج شیخ مرتضی طالقانی سے کسب کیا۔ اس کے بعد حوزہ علمیہ کے فقہ و اصول کے دروس خارج اور اخلاق و عرفان کے لئے حوزہ علمیہ نجف کے اساتید سے استفادہ کیا۔

ایران واپسی
نجف کے اساتید سے اجتہاد کی سند حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے 1363ھ میں ایران کا سفر کیا اور چند ماہ فومن میں قیام کیا۔ اس کے بعد حضرت معصومہ(س) کی زیارت اور حوزہ علمیہ قم کے احوال کے با خبر ہونے کے کئے قم کا قصد کیا اور چند ماہ وہاں قیام کیا۔ اس عرصہ میں انہیں نجف میں اپنے اساتید کے انتقال کی خبریں ملنے کے بعد انہوں نے قم میں رہائش کا فیصلہ کیا۔

آیت اللہ محمد تقی بہجت فومنی کا ۲۷۔۲۔۱۳۸۸ ش میں بروز اتوار بوقت عصر عارضہ قلبی کے سبب قم کے حضرت ولی عصر (عج) ہاسپیٹل میں انتقال ہوا اور انہیں حرم حضرت معصومہ (ع) میں سپرد لحد کیا گیا۔

(بشکریہ:وفاق ٹائمز)


شخصیت کی دیگر تصاویر