بدھ  ،20 مئی  ،2026ء   |   روزانہ کی حدیث
’’جو شخص اپنے برادر مؤمن پر تہمت و بہتان لگائے وہ اہل دوزخ ہوگا۔‘‘(امام جعفر صادق علیہ السلام) ( ( بحارالا نوار: ج 75، ص 260، ح 58))
Image

گلستان جوانان (11) : کتبِ اربعہ کا تعارف

گلستان جوانان (11) : کتبِ اربعہ کا تعارف

مقرر کانام : مولاناشیخ کاظم رضا
پبلشر کا نام : المہدی (عج) ادارۂ تربیت اسلامی، آئی ایس او پاکستان
مترجم کا نام : ادارہ

درس کا تعارف:

کتاب آغاز سفر معرفت کی ابتدائی ابحاث کا مجموعہ ہے جو عام روایتی دینی کورس کی کتب سے مختلف ہے اس کتاب کا انداز علمی بھی ہے اور تربیتی بھی ۔موجودہ کتاب میں کوشش کی گئی ہے کہ علمی پہلو کے ساتھ ساتھ تربیتی پہلو کو بھی نمایاں رکھا جائے۔ چنانچہ اس کتاب میں فطری سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کی گئی ہے اور لکھنے کا انداز جاذب اور نوجوانوں کے مزاج کے مطابق ہے۔ کتاب میں تنوع بھی ہے تاکہ بوریت کا احساس نہ ہو ۔اس کتاب کا نام آغاز سفر اس لیے تجویز پایا تھا کہ یہ معرفت و آگاہی کے سفر کا آغاز قرار پائے۔ یہ کتاب بظاہر سادہ انداز میں تحریر کی گئی ہے لیکن اس کے اندر کئی ظریف نکات موجود ہیں جن کو دقت و تدبر کے ساتھ تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔