بدھ  ،20 مئی  ،2026ء   |   روزانہ کی حدیث
’’جو شخص اپنے برادر مؤمن پر تہمت و بہتان لگائے وہ اہل دوزخ ہوگا۔‘‘(امام جعفر صادق علیہ السلام) ( ( بحارالا نوار: ج 75، ص 260، ح 58))
Image

قرآن کریم میں اسلامی طرز تفکر کے بنیادی خدو خال

قرآن کریم میں اسلامی طرز تفکر کے بنیادی خدو خال

کتاب کا نام:
قرآن کریم میں اسلامی طرز تفکر کے بنیادی خدو خال
مصنف کا نام:
رہبر معظم سید علی خامنہ ای
پبلشر کا نام:
المہدی (عج) ادارۂ تربیت اسلامی، آئی ایس او پاکستان
مترجم کا نام:
حسن رضا
کتاب کا تعارف نام:
یہ کتاب اسلامی تفکر کے احیاء میں آیت‌ اللہ خامنہ‌ای کی کوششوں اور ان کی فکری نظام کا خلاصہ ہے۔ انہوں نے ان تقریروں کو اسلامی فکری نظام تک رسائی کا زینہ قرار دیا ہے۔ اسلامی فکری نظام کا منظم اور سلسلہ وار مطالعہ، اسلام کے بنیادی اصول کا قرآن سے استنباط، ذاتی تخیلات و نظریات سے دوری اور ولایت جیسے بعض دینی تعلیمات کو نئے انداز میں پیش کرنا اس کتاب کی اہم خصوصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔ مضامین قرآن میں اسلامی تفکر کا خاکہ نامی کتاب چار اصلی عناوین ایمان، توحید، نبوت و ولایت پر مشتمل ہے جس کے ہر حصے میں متعلقہ موضوعات سے مربوط مطالب کو بیان کیا گیا ہے۔مصنف کے مطابق حقیقی ایمان وہ ہے جو آگاہانہ اور مسئولیت‌ پذیر ہو۔ دوسرے حصے میں انہوں نے توحید کی تعریف کے ضمن میں جھوٹے خداؤں، ابلیس، طاغوت‌ اور نفسانی خواہشات کی پیروی نہ کرنے کو موحد انسان کی زندگی میں توحید کے اثرات قرار دیتے ہیں۔ اگلے حصے میں نبوت کی تعریف اور انبیاء کے دشمنوں کی معرفی کرتے ہوئے انبیاء کے ماننے والوں کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور انبیاء کا انجام یقینی کامیابی قرار دیتے ہیں۔ چوتھے حصے میں ولایت کے مفہور کی تعریف کرنے کے بعد اس کے مختلف ابعاد من جملہ اسلامی معاشرے کے داخلی انسجام اور اتحاد، غیر مسلموں کے ساتھ ارتباط کی نوعیت اور امام اور امت کے درمیان موجود رابطے کو بیان کرتے ہیں۔ اس کتاب کے مباحث قرآن کی موضوعی تفسیر میں شمار ہوتے ہیں

آپ کے موبائل بروزر میں پی ڈی ایف نہیں کھل رہی آپ اس فائل کو ڈاون لوڈ کر لیں
پی ڈی ایف ڈاون لوڈ کریں